ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ نے بننجےراجا کو شوٹ آؤٹ کے تینوں معاملات میں قرار دیا بے قصور

منگلورو:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ نے بننجےراجا کو شوٹ آؤٹ کے تینوں معاملات میں قرار دیا بے قصور

Sat, 08 Apr 2023 21:55:32    S.O. News Service

منگلورو :8؍اپریل (ایس اؤ نیوز ) منگلورو کے مختلف مقامات پر شوٹ آؤٹ معاملات میں ملزم ٹھہرائے گئے بننجے راجا کو منگلورو کی تھرڈ ایڈیشنل ضلعی عدالت نے بے قصور قرار دیتےہوئے فیصلہ سنایا ہے۔

سال 2000میں شہر کے بنٹس ہاسٹل کے مکین اروین پنٹو اور اس کی بیوی ایک رات شادی میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران ہوئیگے بازار کے قریب انجان لوگوں نے کارروک کر شوٹ آؤٹ کے ذریعے قتل کی کوشش کرتےہوئے رقم کا مطالبہ کئے جانے کے متعلق پانڈیشور پولس تھانہ میں بننجے راجا اور اس کے ساتھیوں کےخلاف کیس درج ہواتھا۔

2004میں روہن کارپوریشن کے مالک روہن مونتیرو اور ان کے دفتر پر گولی چلاتےہوئے قتل کی کوشش اور رقم کی مانگ کو لےکر کدری پولس تھانہ میں ننجےراجا کے خلاف شکایت درج ہوئی تھی۔ 2011میں پرتھوی ڈیولپرس اینڈ بلڈرس کے مالک سریش بھنڈاری اپنے خاندان کے ساتھ جب کدری پارک میں کار میں تھے توبائک پر سوار انجان لوگوں نے شوٹ آؤٹ کے ذریعے قتل کی کوشش کئےجانےکے متعلق کدری پولس تھانے میں مقدمہ درج ہواتھا۔

پولس نے شوٹ آؤٹ کے ان تینوں معاملا ت کی جانچ کرنےکے بعد عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔جب  شوٹ آؤٹ کے یہ معاملات ہوئے تھے تو اس وقت بننجے راجا بیرونی ملک میں فراربتایاگیاتھا۔ 2015میں آفریقہ کے ملک مراکش  کی پولس نے بننجے راجا کو گرفتار کرکے اُسےبھارت منتقل کیا تھا ۔ اس کے بعد پولس نے اضافی جانچ کرتےہوئے سبھی معاملات کےمتعلق عدالت میں اضافی چارج شیٹ داخل کی تھی۔

منگلورو کی تھرڈ ایڈیشنل ضلعی عدالت نے ان تینوں شوٹ آؤٹ معاملات کی سنوائی کے بعد بننجے راجا کو بے قصور قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے۔ ملزم کی طرف سے پی پی ہیگڈے اسوسی ایٹ کے راجیش کمار اماڑی نے پیروی کی ۔ بننجےراجا کے خلاف جعلی پاسپورٹ اور ایک ای ڈی کا معاملہ باقی ہے۔ اس کے علاوہ بننجےراجا کےخلاف درج تمام معاملات کو کرناٹکا ہائی کورٹ نے ردکیا ہے۔ ہائی کورٹ میں بننجےراجا کی طرف سے منگلورو کے مشہور وکیل پدم پرساد نے پیروی کی تھی۔


Share: